نبی کے گھر کی شان ہے غمِ حسین
حسینیوں کی جان ہے غمِ حسین
غمِ حسین کا مزہ نہ مجھ سے پوچھ
کہ میرا کل جہان ہے غمِ حسین
بحکم رب بپا ہوا تھا کربلا
وفا کا اِک نشان ہے غمِ حسین
ہزاروں خوشیاں جس کے آگے ہیچ ہیں
لیے وہ آن بان ہے غمِ حسین
ہر ایک غم کی دھوپ سے بچائے جو
شَفَقؔ وہ سائبان ہے غمِ حسین
Alka jain
23-Aug-2022 09:05 PM
Nice
Reply
Simran Bhagat
23-Aug-2022 08:48 PM
بہت خوب
Reply
Shnaya
23-Aug-2022 02:44 PM
👏👌
Reply